0
Tuesday 13 Mar 2012 22:04

مسلمان ہونیوالی فریال نے مغرب نواز میڈیا کے منہ بند کر دیئے

مسلمان ہونیوالی فریال نے مغرب نواز میڈیا کے منہ بند کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ میر پور ماتھیلو کی مسلمان ہونے والی لڑکی رنکل بی بی جس کا اسلامی نام اب فریال بی بی ہے نے عدالت میں بیان دے کر مغرب نواز میڈیا اور ہندوؤں کے نمک خواروں کے منہ بند کر دیئے۔ اطلاعات کے مطابق سندھ کے علاقے میر پور ماتھیلو سے تعلق رکھنے والی ہندو لڑکی جس کا نام رنکل کماری تھا، نے مسلمان ہو کر مسلمان لڑکے سے شادی کر لی۔ اس شادی کے بعد ہندو برادری اور مغرب نواز میڈیا کی جانب سے ایک طوفان کھڑا کر دیا گیا اور پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا گیا۔

مغرب نواز اور یہودیوں کے غلام میڈیا کے چند افراد نے زمین آسمان کے قلابے ملا ڈالے۔ ایک پروپیگنڈہ مہم شروع کر دی گئی کہ پاکستان میں مذہبی شدت پسند ہندو لڑکیوں کو زبردستی اغوا کر کے مسلمان بناتے ہیں اور شادی کر لیتے ہیں۔ ایسے واقعات اندرون سندھ بالعموم اور کراچی شہر میں بالخصوص رونما ہو رہے ہیں۔ رنکل کماری نے بھی نوید شاہ کے ساتھ شادی کر لی۔ دونوں میاں بیوی نے پریس کانفرنس میں بھی اعلان کیا کہ وہ اب میاں بیوی کے طور پر رہ رہے ہیں اور رنکل نے اپنی خوشی سے اسلام قبول کیا ہے۔

رنکل نے کہا کہ وہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوئیں اور ٹی وی چینلز پر بھی اسلامی پروگرامز دلچسپی سے دیکھتی تھیں، اس لئے ان کو اسلام کی جانب رغبت ہوئی اور اس نے اسلام قبول کر لیا۔ دوسری جانب مغرب نواز میڈیا اور پاکستان مخالف قوتوں کو یہ سب ہضم بھی نہیں ہو رہا۔ وہ میڈیا جو ایسی پسند کی شادیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا تھا اور اسلام اور پاکستان کی بدنامی کے لئے استعمال کرتا تھا آج وہی میڈیا اس شادی کا مخالف دکھائی دے رہا ہے۔ لیکن رنکل کماری جو فریال بی بی بن چکی ہیں نے میڈیا کے منہ بند کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 145440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش