0
Thursday 29 Mar 2012 10:46

سپریم کورٹ نے میمو کمیشن کی میعاد میں مزید چھ ہفتوں کی توسیع کر دی

سپریم کورٹ نے میمو کمیشن کی میعاد میں مزید چھ ہفتوں کی توسیع کر دی
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دس رکنی بینچ نے میمو کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت میمو تحقیقاتی کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ کمیشن کی معیاد میں توسیع کی جائے جس کی اٹارنی جنرل نے بھی تائید کی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ حسین حقانی نے چار دن میں واپسی کی یقین دہانی خود کرائی تھی، اس حوالے سے عدالت کا جاری کیا ہوا حکم بدستور برقرار ہے، کمیشن جس انداز میں مناسب سمجھے کارروائی آگے بڑھائے۔
 
سپریم کورٹ نے کہا کہ حسین حقانی کی جانب سے بیرون ملک بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست کی سماعت ان کی اپنی استدعا پر مؤخر کی جا رہی ہے۔ ان کی وکیل جب دستیاب ہوں، سماعت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ تاہم اس درخواست کی سماعت بینچ کی دستیابی سے مشروط ہو گی، عدالت نے کہا کہ حسین حقانی کا براہ راست ملنے والا خط اخبارات میں چھپ چکا ہے۔ انہوں نے اس کی نقول اپنے چار وکلاء کو بھی ارسال کیے ہیں۔ اس کے باوجود عدالت خط کو مخفی رکھنے کی ان کی درخواست منظور کرتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ براہ راست کسی جج کو خط بھجوانے سے اجتناب کیا جائے۔ حسین حقانی کو وطن واپس آنے سے متعلق طارق اسد کی درخواست کی سماعت نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 148893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش