0
Thursday 5 Apr 2012 03:55

کراچی میں قیام امن کیلئے سوات طرز کا فوجی آپریشن ناگزیر ہے، میاں افتخار حسین

کراچی میں قیام امن کیلئے سوات طرز کا فوجی آپریشن ناگزیر ہے، میاں افتخار حسین
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز اور پولیس ناکام ہوچکے ہیں، قیام امن کے لئے سوات طرز کا فوجی آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے، دنیا میں جینے کے لئے امریکہ سمیت تمام ممالک سے ملکی مفادات کے تحت بہتر تعلقات استوار کرلینے چاہیں، پاکستان، افغانستان اور امریکہ کے مابین اعتماد کی فضا قائم ہو جائے تو خطے میں پائیدار امن قائم ہوسکتا ہے، خطے میں پائیدار امن کی دعویداری غلط ہے کیونکہ اس وقت قائم ہونے والا امن عاضی ہے، مارشل لاء نہ لگانے، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اور پارلیمنٹ کو سپریم سمجھنے والی فوج سے حکومتی سطح پر اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے سوات میں ورکرز کنونشن سے خطاب اور سیدو شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
 
اس موقع پر اے این پی سوات کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی شیر شاہ خان نے بھی خطاب کیا، میاں افتخار حسین نے کہا کہ اے این پی نے امن کے قیام کا وعدہ پورا کیا ہے اور اسی بنیاد پر ہم آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔  بدامنی اور دہشت گردی کے اثرات ختم نہ کئے گئے تو سوات کے امن پر بھی منفی اثرات پڑ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ 35 سال تک ہماری پختون ثقافت کو مسخ کیا گیا اور ہمیں دنیا میں بری نگاہ سے دیکھا جاتا تھا لیکن اے این پی حکومت نے پختون ثقافت کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ناچ گانا ثقافت کا نام نہیں بلکہ ہمارا رسم و رواج اور رہن سہن ہی ہماری ثقافت ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ اگر دنیا میں جینا ہے تو ہمیں امریکہ سے تمام طاقتوں سے اچھے تعلقات استوار کرنا ہوں گے کیونکہ روس کی جنگ میں ہم نے اپنی ہی لوگوں کو مروایا اب امریکہ سے جنگ کرکے ہمیں کچھ بھی حاصل نہیں ہوسکے گا، اگر امریکہ ہمارے ملک میں کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو ہم اسے سراہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ڈرون حملوں سمیت کسی بھی بیرونی جارحیت کے مخالف ہیں کیونکہ بے گناہ لوگوں کے مارے جانے سے لوگوں میں اشتعال پیدا ہوتا ہے اور اس کا سارا فائدہ دہشت گردوں کو ملتا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کا ایک ہی حل ہے کہ وہاں پر بھی سوات طرز کا فوجی آپریشن کرکے اسلحہ سے پاک اور ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے کیونکہ رینجرز اور پولیس ناکام ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی نے کراچی میں پختونوں کو اپنی شناخت اور پہچان دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 150502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش