0
Thursday 5 Apr 2012 03:43

برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر کا ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد کا دورہ

برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر کا ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر فرانسس کیمبل نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی رہائش گاہ المعروف نائن زیرو عزیز آباد کادورہ کیا اور ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار اور نسرین جلیل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین مصطفی کمال، کنور خالد یونس، ایم کیو ایم کے سینیٹرز فروغ نسیم، صوبائی وزیر فیصل سبزواری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے ڈاکٹر فاروق ستار سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ایم کیو ایم کے کارکنان اور مہاجر ہمدردوں کی شہادت پر دلی افسوس و ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ قبل ازیں ڈپٹی ہائی کمشنر جب ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پہنچے تو ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے انہیں خوش آمدید کہا۔
خبر کا کوڈ : 150499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش