0
Sunday 15 Nov 2009 16:51

آج حقیقی اسلامی سوچ نے اخلاق کی منافی مغربی ثقافتی یلغار کو روک دیا ہے: آیت اللہ مصباح یزدی

آج حقیقی اسلامی سوچ نے اخلاق کی منافی مغربی ثقافتی یلغار کو روک دیا ہے: آیت اللہ مصباح یزدی
حوزہ علمیہ قم کے استاد اور جید عالم دین آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی نے کہا ہے کہ آج ایران کے اسلامی انقلاب اور اسلام کی حقیقی سوچ نے اخلاق کے منافی مغربی ثقافت کو اسلامی معاشروں میں تیزی سے پھیلنے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے کہا: "ثقافتی اختلافات کی وجہ علم، صنعت، ترقی اور ٹکینولوجی میں فرق ہونا ہے اور آج اکثر افراد نے صنعت اور ٹیکنولوجی کی ترقی کی وجہ سے اپنے اعتقادات کو کھو دیا ہے"۔ انہوں نے مزید کہا: "تہذیب اور ثقافت کا ایکدوسرے سے انتہائی نزدیکی رابطہ ہے، اور تہذیب میں ہر قسم کی تبدیلی ثقافت میں بھی تبدیلی کا باعث بنتی ہے جس کے نتیجے میں عمومی قدریں بھی تبدیل ہو جاتی ہیں"۔ آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی نے کہا: "آج لادین معاشروں میں بہت سی ایسی چیزیں جو ماضی میں انتہائی بری سمجھی جاتی تھیں نہ صرف انکی برائی ختم ہو گئی ہے بلکہ انتہائی اچھی خیال کی جاتی ہیں۔ کچھ صدیاں پہلے، یورپ میں خواتین کو انسان نہیں سمجھا جاتا تھا لیکن آج سستی انسانی قوت کی ضرورت کی خاطر خواتین کی نسبت انکی نگاہ تبدیل ہو گئی ہے"۔ انہوں نے کہا: "مغربی تہذیب اسلام سے انکے آشنا ہونے کے بعد وجود میں آئی اور انکی علمی اور اجتماعی ترقی حتی یورپ میں یونیورسٹیوں کا قیام وہاں پر مسلمانوں کے داخل ہونے کے بعد عمل میں آیا"۔ آیت اللہ مصباح یزدی نے کچھ افراد کے درمیان غلط سوچ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "کچھ افراد یہ کہتے ہیں کہ اگر ہم ترقی کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں مغربی ٹیکنولوجی کو ملک میں لانا ہو گا جس کیلئے انکی ثقافت کو بھی لانا ہوگا اور اگر ہم اپنی ثقافت سے چپکے رہیں و کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے"۔ انہوں نے کہا: "کچھ افراد ترقی کو ثقافت کے ساتھ جوڑتے ہیں اور مغربی ترقی کو مغربی ثقافت کا نتیجہ قرار دیتے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے"۔ آیت اللہ مصباح یزدی نے کہا: "آج ایران کے اسلامی انقلاب اور حقیقی اسلامی سوچ نے بداخلاق مغربی ثقافت کے پھیلاو کو روک دیا ہے اور یہ انقلاب مغرب کی بے جا ثقافت کی نفی کرتا ہے لیکن ایرانی جوان کی ترقی کے راستے کو بند نہیں کرتا جس کا ایک واضح نمونہ ایران اسلامی کی ایٹمی ٹیکنولوجی کے میدان میں کامیابیاں ہیں"۔
خبر کا کوڈ : 15137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش