0
Friday 13 Apr 2012 21:00

امریکہ ہمارا بنیادی دشمن، کبھی دوست بن ہی نہیں سکتا، رحمت وردگ

امریکہ ہمارا بنیادی دشمن، کبھی دوست بن ہی نہیں سکتا، رحمت وردگ
اسلام ٹائمز۔ تحریک استقلال سندھ کے چیئرمین خان شاد محمد خان سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ سانحہ سیاچن گلیاری سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں اور باقی تمام افراد کے زندہ و سلامت نکلنے کیلئے خصوصی دعا کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ متاثرہ جگہ میں جاری ریسکیو آپریشن موثر اور تیز تر کیا جائے اور ان افراد کے زندہ نکالنے کیلئے پوری کی پوری مشینری استعمال کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ جون میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے میں تاخیر ضرور ہوئی ہے لیکن پھر بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو ایک خوش آئند قدم قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات کروانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اس سے عوامی مسائل ان کی اپنی دہلیز پر حل کرنے کے مواقع مل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام تب ہی خوش ہوں گے جب ان کے مسائل حل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو کو اسلحہ سپلائی کی پابندی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، حکومت کو یہ فیصلہ بہت پہلے کرنا چاہئے تھا، اس سے پاکستان کا وقار بلند ہو گا، لیکن نیٹو سپلائی پر مکمل پابندی لگانی چاہئے، تاہم اگر یہ قوم کے مفاد میں ہے تو پھر پوری قوم کو اس سے آگاہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہمارا بنیادی دشمن ہے، یہ کبھی بھی ہمار ا دوست نہیں بن سکتا، اسی لیے پاکستان کو امریکہ کے جال میں نہیں آنا چاہئے بلکہ ان کو منہ توڑ جواب دینا چاہئے اور اس نام نہاد امریکی جنگ سے نکلنا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 152944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش