0
Friday 13 Apr 2012 00:36

امریکہ، بھارت اور اسرائیل کا شیطانی ذہن اسلام کا راستہ نہیں روک سکتا، لیاقت بلوچ

امریکہ، بھارت اور اسرائیل کا شیطانی ذہن اسلام کا راستہ نہیں روک سکتا، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل کا شیطانی ذہن اسلام کا راستہ نہیں روک سکتا، کلمہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک میں اسلام قبول کرنے پر پابندیاں شرمناک ہیں، ہندو اور یہودی لابی کی خواہشات کو نظریہ ضرورت بناکر حکومت اور پوری ریاستی مشینری اس ہدف کے پیچھے دوڑ رہی ہے، غیر ملکی فنڈز پر چلنے والی اسلام دشمن این جی اوز کو اسلام کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنے اور نوجوان نسل کو بے دین بنانے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے، چیف جسٹس ملک دشمن عناصر کی ان سرگرمیوں کا از خود نوٹس لیکر ان کے خلاف فوری کاروائی کریں۔
 
مرکزی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اپنی خوشی سے اسلام قبول کرنے والی بچیوں کو مکمل تحفظ اور انہیں مرضی سے زندگی گزارنے کا قانونی حق دیا جائے۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی ہے، نو مسلم خواتین کے خلاف قوم پرست جماعتوں کا واویلا قابل مذمت ہے، اُنہوں نے کہا کہ اسلام اقلیتوں کے تحفظ اور انہیں مکمل مذہبی آزادی دینے کا قائل ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ سیکولر اور مغربی ایجنڈے پر کاربند این جی اوز کو ملک میں کھل کر کھیلنے اور اسلام کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے کی اجازت دے دی جائے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ دنیا بھر میں روزانہ سینکڑوں لوگ اسلام قبول کر رہے اور خود بھارت اور امریکہ میں اسلام قبول کرنے والوں کی اکثریت خواتین کی ہوتی ہے، لیکن وہاں کوئی واویلا نہیں کیا جاتا جبکہ پاکستان جو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اور جسے دنیا بھر میں اسلام کا قلعہ سمجھا جاتا ہے، میں لوگوں کیلئے اسلام کی روشنی میں آنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ایم کیو ایم کے خوف سے کفر کو اسلام پر ترجیح دیتے ہوئے نو مسلم بچیوں کی حمایت نہیں کر رہی جبکہ فریال کو اپنے شوہر کے ساتھ جانے کے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔
خبر کا کوڈ : 152777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش