0
Thursday 12 Mar 2009 11:49

امریکا میں معاشی بحران،سینکڑوں افراد خیموں میں رہنے پر مجبور

امریکا میں معاشی بحران،سینکڑوں افراد خیموں میں رہنے پر مجبور
 کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں معاشی بحران نے سیکڑوں افراد کو خیموں میں رہنے پر مجبور کردیا ہے۔ کیلی فورنیا میں روزگار اور گھروں سے محروم ہونے والوں کی خیمہ بستیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔کیلی فورنیا کے علاقے سیکرا مینٹو کی صرف ایک خیمہ بستی میں 300 کے قریب افراد رہائش پذیر ہیں۔ 40 ایکڑ رقبے پر پھیلی اس بستی کے بیشتر مکین کئی مہینوں سے یہاں مقیم ہیں جب کہ اکثر ان میں ایسے ہیں جو معاشی سست روی کی وجہ سے اپنی نوکریوں اور گھروں سے محروم ہونے کے بعد اہل خانہ کے ساتھ خیموں میں منتقل ہوئے۔ کیلی فورنیا میں اس طرح کی خیمہ بستیوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور ان بے گھر افراد کے لیے کھانے پینے کا انتظام کچھ نجی رفاہی ادارے کررہے ہیں۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پچھلے مہینے بے روزگاری کی شرح 25 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور مزید ساڑھے 6 لاکھ امریکی نوکریوں سے محروم ہوچکے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 1581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش