0
Wednesday 9 May 2012 23:49

فلسطینی قیدیوں کو متحد ہو کر صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنا چاہیئے، اسماعیل ہنیہ

فلسطینی قیدیوں کو متحد ہو کر صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنا چاہیئے، اسماعیل ہنیہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی قیدیوں کی حالت بہت افسوسناک ہے۔ فلسطین پریس سنٹر کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے لئے ریڈکراس کے وفد کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائيل کی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کی حالت افسوسناک ہے اور چھ قیدیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور ان کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائيل قیدیوں کے متعلق کسی بھی عالمی قانون پر عمل پیرا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائيل کو قیدیوں سے ملاقات کی اجازت دینا چاہیئے۔ 

صیہونی جیلوں میں تقریبا ایک ہزار فلسطینی قیدیوں نے نہایت غیر انسانی حالات پر احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کی ہے۔ ادھر فلسطین کی عوامی حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے تاکید کی ہے کہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کو متحد ہو کر صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے فلسطینی قیدیوں کے تعلق سے عالمی اداروں کی ذمہ داریوں پر تاکید کی۔ ادھر فلسطینی علماء اور مبلغین نے عرب قوموں سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 160472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش