1
0
Sunday 13 May 2012 00:27

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی زندگی تمام خواتین کیلئے بہترین نمونہ عمل ہے، رہبر انقلاب اسلامی

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی زندگی تمام خواتین  کیلئے  بہترین نمونہ عمل ہے، رہبر انقلاب اسلامی
اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے رسول اللہ صلی اللہ و ‏علیہ و آلہ وسلم کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی زندگی کو تمام خواتین بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین کے لئے نمونہ عمل قرار دیا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج حسینہ امام خمینی رہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی قدس سرہ کی ولادت بھی اسی دن ہوئی تھی۔ 

آپ نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ذات جامع فضائل تھی۔ آپ نے فرمایا کہ بیس جمادی الثانی کو یوم خواتیں کے نام سے موسوم کرنا خواتین بالخصوص ایرانی خواتین کے لئے ہمیشہ باقی رہنے والی تعلیمات کا سبب ہے تا کہ وہ خود کو زیور تقوا، علم، شجاعت، ثبات قدم، استقامت، بچوں کی صحیح تربیت اور گھرانے کو اہمیت دینے نیز حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی سیرت پر چلنے کے زیور سے آراستہ کریں۔ 

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ انسانی ذھن، اور زبان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی کے فضائل، نورانی شخصیت اور عظمت و بزرگواری بیان کرنے سے قاصر و عاجز ہے اسکےباوجود آپ اور آئمہ اطہار علیھم السلام کا کلام اور سیرت انسانی دسترس سے خارج نہیں ہے بلکہ دنیا کے جھوٹے مثالی کرداروں کے برخلاف آئمہ اطہار علیھم السلام نے انسانوں کو صحیح راہ دکھائی ہے اور چونکہ وہ خود کمال کی اعلی ترین حد پر تھے لہذا انہوں نے انسانوں کو بھی کمال کا راستہ طے کرنے کی دعوت دی ہے۔ 

رہبرانقلاب اسلامی نے معاشرے بالخصوص خواتین کو آئمہ اطھار علیھم السلام کی پرفضیلت راہ پر چلنے کی دعوت دی۔ آپ نے انقلاب مشروطہ سے لے کر اسلامی انقلاب کی کامیابی اور سامراج کی مسلط کردہ جنگ کے زمانوں میں خواتین کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے اس موثر کردار کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ خواتین مکمل حجاب کے ساتھ کردار ادا کر سکتی ہیں اور شجاعت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکتی ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ ہمارے شہدا کی مائيں اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
 
قائد معظم نے حجاب کو خواتین کے لئے وقار و متانت کا سبب قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ عفت و پاکدامنی معاشرے میں خواتین کے لئے فخر کا باعث اور عزت و آبرو میں اضافے کا سبب ہے، اور اسی وجہ سے ہمیں اسلام کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے کہ ہمیں حجاب جیسی نعمت ملی ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملت ایران کے اعلٰی فہم و شعور، بصیرت و معرفت نیز فکری بلوغ کی طرف اشارہ کرتےہوئے فرمایا کہ آج مادیت میں غرق دنیا میں ایران کی توانائياں سورج کی طرح چمک رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ : 161291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United Kingdom
khaili khob bood
ہماری پیشکش