0
Thursday 17 May 2012 22:27

فیصل آباد، جمعہ کو صبح 10 بجے ہونیوالی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل

فیصل آباد، جمعہ کو صبح 10 بجے ہونیوالی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام قرآن و اہلبیت ع کانفرنس جمعہ کے روز صبح دس بجے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ فیصل آباد میں ہو رہی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار نقوی نے کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ کانفرنس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کی کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان ملت جعفریہ شریک ہو رہے ہیں، جس میں ضلع بھر کی تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کی بھرپور نمائندگی ہو گی اور نماز جمعہ اسی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

افتخار نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ملی بیداری کے یہ عظیم اجتماعات پاکستان میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے ساتھ معاشرے میں مشترکات کو فروغ دینے کا باعث بن رہے ہیں۔ ملت جعفریہ امت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت کی فضا کو پروان چڑھانے کے لئے تمام مسالک کے اکابرین کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملی وحدت کی علمبردار ہے اور یہ کانفرنسز جہاں بین المذاہب ہم آہنگی میں معاون ثابت ہو رہی ہیں وہاں پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکہ اور مغربی قوتوں کی مداخلت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو رہی ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 162877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش