0
Sunday 6 Dec 2009 20:50

علماء دہشت گردوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے رہنمائی کریں،رحمان ملک

علماء دہشت گردوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے رہنمائی کریں،رحمان ملک
کراچی:وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اس وقت ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے،دشمنوں نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔وہ کراچی کےعلاقے کورنگی میں واقع دارالعلوم کراچی کے دورے اور مفتی رفیع عثمانی اور مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔رحمن ملک کا کہنا تھا کہ پنڈی سانحے سے ثابت ہو گیا کہ دہشت گرد ملک اور اسلام کے دشمن ہیں۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دہشت گرد پیسوں کیلئے خودکش حملے کر رہے ہیں،علمائے کرام خودکش حملوں کو حرام قرار دیں۔اس موقع پر مفتی رفیع عثمانی نے کہا کہ انہوں نے ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں رحمن ملک کو تجاویز دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات کی ذمہ دار حکومتوں کی غیر اسلامی پالیسیاں ہیں جبکہ افغان پالیسی بھی ملک کے خراب حالات کی وجہ ہے۔انہوں نےبتایا کہ ان کا نمائندہ کل کراچی میں علماء کے اجلاس میں شرکت کرے گا ۔
کراچی:وفاقی وزیر داخلہ عبد الرحمان ملک کا کہنا ہے کہ علما اور تمام سیاسی رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ کسی بھی مذہب میں معصوم بچوں کو قتل کرنے کی کوئی کنجائش نہیں ہے اور بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہ راست پر آجانا چاہئے۔وزیر داخلہ رحمان ملک،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے ہمراہ دارالعلوم کراچی آئے جہاں انھوں نے ممتاز علما دین مفتی رفیع عثمانی اور مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملک دشمنوں نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تاہم اب کرائے کے قاتل ختم ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائل محب وطن ہیں اور وزیرستان کے لوگوں نے پاکستان کے غداروں کے خلاف حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں کہ ہمارے پاسپورٹ پر اسلامی نام مشکوک بن جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں لوگوں کے جذبات کو ممکن ہو کہ ٹھیس پہنچی ہو، تاہم معصوم بچوں کو مارنا کسی طور جائز نہیں۔ اس موقع پر مفتی رفیع عثمانی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات حکمرانوں کی اسلام دشمن پالیسیوں اور افغان پالیسی کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ رحمان ملک رہنمائی لینے آئے ہیں اور ہم نے ان کی بھرپور مدد کرنے کی کوشش کی ہے۔تاہم انھوں نے ملاقات کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ائیرپورٹ سے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک گورنر ہاؤس پہنچے اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورت سیاسی اور سیکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی۔اس موقع پر گورنر سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ نے موجودہ حالات میں علمائے کرام سے مشاورت کی اہمیت پر اتفاق کیا اور دہشت گردی اور خودکش حملوں کی روک تھام کے لئے علمائے کرام کے مثبت کردار پر زور دیا۔
علماء دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون کریں،رحمٰن ملک
کراچی:وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ مالاکنڈ اور وزیرستان آپریشن پر تمام افراد کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔انہوں نے علماء پر زور دیا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون کریں۔کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ پریڈ لین حملے کے متعلق سوال پر رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ حملےمیں استعمال ہونے والی گاڑی چوری کی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف علماء کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے زور دیا کہ علماء اسلام کا مثبت پہلو اجاگر کریں۔

خبر کا کوڈ : 16396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش