0
Wednesday 23 May 2012 23:10

لاکھوں غریبوں کے گھر کا چولہا بینظیر پروگرام سے روشن ہے، فرزانہ راجہ

لاکھوں غریبوں کے گھر کا چولہا بینظیر پروگرام سے روشن ہے، فرزانہ راجہ
اسلام ٹائمز۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن فرزانہ راجہ نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد خاص طور پر ضرورت مند خواتین کی مدد کرنا اور غریب گھرانوں کے لئے مالی امداد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس پروگرام کو ہر ممکن شفاف رکھنے کی کوشش کی ہے اور اس مقصد کے لیے قانون سازی بھی کی جاچکی ہے۔ پاکستان کے دور افتادہ علاقوں اور بلوچستان کی خواتین کو فراہم کی جانے والی امداد کے بارے میں فرزانہ راجہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں جہاں لوگ اپنے رسم ورواج کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں، لیکن اس پروگرام میں رجسٹریشن کے لئے خواتین کے بارے میں ہماری تنظیم کو مکمل کوائف فراہم کئے گئے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے 2008ء میں بے نظر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کرایا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد خاص طور پر ضرورت مند خواتین کی مدد کرنا اور غریب گھرانوں کے لئے مالی امداد فراہم کرنا ہے۔ چند برسوں میں یہ پروگرام ایک بڑی تنظیم اور ادارے کے طور پر سامنے آیا ہے، جس میں قومی سطح پر سماجی تحفظ کے اقدامات پر کام ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 164810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش