0
Saturday 26 May 2012 07:30

کراچی پاکستان کا دل، بدامنی برداشت نہیں کی جاسکتی، صدر زرداری

کراچی پاکستان کا دل، بدامنی برداشت نہیں کی جاسکتی، صدر زرداری
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں چند دن کے دوران درجنوں شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد ایک بار پھر بڑے سر جوڑ کے بیٹھ گئے۔ صدر نے کہا ہے کہ سندھ اور کراچی پاکستان کا دل ہیں بدامنی برداشت نہیں کی جا سکتی۔ صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں بلاول ہاؤس کراچی میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر داخلہ رحمان ملک نے لیاری ریلی اور قاضی احمد میں بس پر فائرنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ رحمان ملک بتایا کہ کراچی میں ریلی پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ صدر نے کہا کہ یہ واقعات افسوس ناک ہیں۔ انہوں نے لیاری ریلی اور قاضی احمد میں بس پر فائرنگ کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کر دی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے صدر آصف زرداری سے وزیراعظم کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہ بھیجنے سے متعلق رولنگ پر بات چیت کی۔
خبر کا کوڈ : 165536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش