0
Sunday 17 Jun 2012 17:39

لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج میں شرکت، شہباز شریف نے عوامی جذبات کی ترجمانی کی، نواز شریف

لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج میں شرکت، شہباز شریف نے عوامی جذبات کی ترجمانی کی، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور احتجاج کے ذریعے شہباز شریف نے عوامی احساسات کی ترجمانی کی۔ مری میں وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں خصوصی طور پر شریک نواز شریف کا کہنا تھا پنجاب حکومت صوبے میں مسلم لیگ ن کا فلاحی پروگرام کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا نواز شریف کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دئیے گئے۔

دیگر ذرائع کے مطابق مسلم ليگ ن کے صدر نواز شريف نے کہا ہے کہ بجلي کي لوڈشيڈنگ کے خلاف پنجاب کے وزيراعلٰي شہباز شريف نے احتجاج ميں شرکت کرکے عوامي جذبات کي ترجماني کي ہے، مري ميں صوبہ پنجاب کے ترقياتي پروگرام اور منصوبوں پر غور کرنے کے لئے ايک اعلٰي سطح کے اجلاس کي صدارت کرتے ہوئے انھوں نے کہا ترقياتي پروگرام ميں پسماندہ علاقوں کو اولين ترجيح دي جائے۔

اجلاس ميں وزيراعلٰي پنجاب شہباز شريف، اسحاق ڈار، پرويز رشيد، شاہد خاقان عباسي اور خواجہ سعد رفيق سميت اعلٰي حکام کي شرکت کي۔ اس موقع پر وزيراعلٰي پنجاب نے اجلاس کو بتايا کہ تعليم، صحت اور ٹرانسپورٹ کے لئے غير معمولي فنڈز مختص کئے گئے ہيں۔ انھوں نے کہا کہ خواتين کي ترقي کے لئے پنجاب حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہي ہے۔
خبر کا کوڈ : 172098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش