0
Saturday 23 Jun 2012 14:29

بزم علم و فن اسکردو کے صدر اسلم سحر کے والد انتقال کرگئے

بزم علم و فن اسکردو کے صدر اسلم سحر کے والد انتقال کرگئے
 اسلام ٹائمز۔ ادبی تنظیم بزم علم وفن کے صدر اور پریس کلب سکردو کے سینئر ممبر میر اسلم حسین سحر کے والد انتقال کرگئے۔ مرحوم سید صادق شاہ کی عمر 70 سال سے زائد تھی وہ گزشتہ شب اچانک بیمار پڑگئے اور ڈسٹر ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کو آبائی قبرستان قتل گاہ شریف میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ مرحوم کی رحلت پر پریس کلب سکردو بلتستان یونین آف جرنلٹس اور بیمرا نے انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا اور میر اسلم سحر سمیت ان کے تمام افراد خانہ سے تعزیت کی۔ تینوں صحافتی تنظیموں نے میر اسلم سحر کے والد کی انتقال پر بہت ہی رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان سے صبر کی تلقین کی۔ میر اسلم سحر کے والد سید صادق شاہ نہ صرف نامور سماجی شخصیت تھے بلکہ وہ بزرگ عزادار حسین بھی تھے۔
خبر کا کوڈ : 173366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش