0
Wednesday 27 Jun 2012 13:21

سرجیت سنگھ کی رہائی کا خیرمقدم، سربجیت سنگھ کو بھی فوری رہا کیا جائے، ایس ایم کرشنا

سرجیت سنگھ کی رہائی کا خیرمقدم، سربجیت سنگھ کو بھی فوری رہا کیا جائے، ایس ایم کرشنا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ گزشتہ 20 سال سے پاکستانی جیل میں قید بھارتی شہری سربجیت سنگھ کو فوری رہا کرے۔ میڈیا نیوز کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ بھارتی شہری سربجیت سندھ گزشتہ 20 سال سے پاکستانی جیل میں قید ہے۔ پاکستان کو اس کیس پر ہمدردانہ غور کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ صرف سربجیت سنگھ بلکہ پاکستانی جیلوں میں اپنی سزا پوری کرنے والے تمام بھارتی شہریوں کی فوری رہائی کا حکم جاری کرے۔ بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی جانب سے سرجیت سنگھ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 174692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش