0
Tuesday 3 Jul 2012 21:06

پاکستان سے معافی، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، ہیلری کلنٹن

پاکستان سے معافی، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، ہیلری کلنٹن
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بہت سے مسائل پر اختلافات ہیں، ان مسائل پر دونوں ممالک مسلسل بات چیت کر رہے ہیں۔ وہ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ اس دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ سات ماہ سے پاک امریکہ تعلقات نازک موڑ پر ہیں اور نیٹو سپلائی بھی بند ہے، تو امریکہ پاکستان سے معافی کیوں نہیں مانگ لیتا، تو ہیلری کلنٹن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سول اور فوجی ماہرین کا تبادلہ خیال مستقل جاری ہے اور پاکستان کے ساتھ بہت سے اہم معاملات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا پاکستان سے معافی مانگنا ممکن ہے، انھوں نے کہا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کیوں کہ پاکستان امریکہ سے اور امریکہ پاکستان سے بہت کچھ چاہتا ہے، تاہم امریکہ اپنے بہتر مفاد میں کوئی فیصلہ کرے گا۔ یاد رہے کہ امریکہ نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی امریکی ائیر پورٹ پر تضحیک کے معاملے میں بھارت سے فوراً معافی مانگ لی تھی۔
خبر کا کوڈ : 176364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش