0
Friday 6 Jul 2012 00:12

ڈرون حملے کم تو کئے جاسکتے ہیں بند نہیں، امریکی ہٹ دھرمی

ڈرون حملے کم تو کئے جاسکتے ہیں بند نہیں، امریکی ہٹ دھرمی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے ڈرون حملے بند کرنے سے متعلق پاکستان کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملوں میں کمی کی جاسکتی ہے، لیکن ختم نہیں کرسکتے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے بعد پاکستان کی طرف سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم امریکہ نے مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈرون حملے کم تو کئے جاسکتے ہیں لیکن بند نہیں کر سکتے۔ تاہم امریکہ کی جانب سے اس بات کا یقین دلایا گیا ہے کہ ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے معلومات کا تبادلہ پاکستان کے ساتھ کیا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ نے افغانستان سے متعلق سیاسی سطح پر ہونے والے معاملات پر اپنے اپنے خفیہ اداروں کو آگاہ رکھنے پر بھی اتفاق کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ڈیڈلاک گزشتہ ماہ ترکی میں ہیلری کلنٹن اور وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ختم ہوا۔
خبر کا کوڈ : 176945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش