0
Thursday 31 Dec 2009 14:29

افغانستان،امریکی سی آئی اے کے آٹھ ایجنٹوں سمیت تیرہ ہلاک

افغانستان،امریکی سی آئی اے کے آٹھ  ایجنٹوں سمیت تیرہ ہلاک
کابل:افغانستان میں عسکریت پسندوں کے حملے اور سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں امریکی سی آئی اے کے آٹھ ایجنٹ،چار کینیڈین فوجی اہلکار اور ایک صحافی ہلاک ہو گیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ خوست میں امریکی فوجی چھاونی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں آٹھ سی آئی اے کے اہلکار ہلاک ہو گئے۔امریکی حکام نے سی آئی اے کے اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔کینیڈا کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ قندھار میں گشت کے دوران سڑک کنارے نصب ایک بم دھماکے سے چار کینیڈین فوجی اہلکار اور ان کے ہمراہ ایک صحافی بھی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں کوئی بھی امریکی اور نیٹو اہلکار شامل نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 17719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش