0
Wednesday 18 Jul 2012 23:00

ججز کو رہا کرنا اور میڈیا کو آزادی دینا جرم نہیں، پھر بھی مجھے مجرم بنایا گیا، یوسف رضا گیلانی

ججز کو رہا کرنا اور میڈیا کو آزادی دینا جرم نہیں، پھر بھی مجھے مجرم بنایا گیا، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میری نا اہلی غلط تھی جس کی وجہ سے ہمارا حق ہے کہ عوام کی عدالت سے رجوع کریں اور حلقہ 151 کے عوام بھی ضمنی انتخابات میرے بیٹے کو کامیاب کرکے پارلیمنٹ کو مضبوط کریں، ملتان میں مل پھاٹک پر عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ججز کو رہا کر نا اور میڈیا کو آزادی جرم نہیں لیکن اس کے باوجود مجھے مجرم بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کبھی بھی آمر کے سامنے نہیں جھکی اور اگر تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں تو تصادم نہیں ہو گا، یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ میرے بیٹے عبدالقادر کے سیاسی حریف شوکت بوسن کا کسی بھی پارٹی سے تعلق نہیں لیکن اس کے باوجود شوکت بوسن خود کو تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور ن لیگ کا متفقہ امیدوار قرار دیتا ہے، جس پر الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 180102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش