0
Monday 9 Jul 2012 19:43

یوسف رضا گیلانی کا ملتان میں تاریخی استقبال تخت لاہور کے لیے موت کا اعلان ہے، موسی گیلانی

یوسف رضا گیلانی کا ملتان میں تاریخی استقبال تخت لاہور کے لیے موت کا اعلان ہے، موسی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ ملتان ضمنی الیکشن میں حلقہ این اے 151 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امید وار اور وزیر اعظم کے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی نے کہا ہے کہ محسن جنوبی پنجاب سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے فقید المثال استقبال نے تخت لاہور کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور عوام کی نے محبت ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ موضع جہانگیر آباد اور بہادر پور میں عوام اور عمائدین علاقہ کے ساتھ کارنر میٹنگز سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو آج تک ان کا جو حق نہ مل سکا اس کی آواز بلند کرنے اور وہ حق دلانے والے سید یوسف رضا گیلانی کا بے مثال استقبال ایک پیغام ہے کہ اب جنوبی پنجاب کے عوام اپنے حقوق کے لئے باہر آ چکے ہیں اور اب ان کو دھوکہ دیا جا سکتا ہے نہ دبایا جا سکے گا۔ 

اس موقع پر رُکن قومی اسمبلی سید علی موسی گیلانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سید یوسف رضا گیلانی کے دور میں جو ترقیاتی کام ہوئے ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں اور اب سرائیکی صوبہ کے وسائل یہاں کے عوام پر خرچ کرنے کے لئے سرائیکی صوبہ بننا بہت ضروری ہے تاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی کا سفر تیزی سے آگے بڑھ سکے۔
خبر کا کوڈ : 177552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش