0
Wednesday 18 Jul 2012 20:21

تحریک انصاف جنرل پاشا کی ٹیسٹ ٹیوب پارٹی ہے، چودھری نثار

تحریک انصاف جنرل پاشا کی ٹیسٹ ٹیوب پارٹی ہے، چودھری نثار
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر چودھری نثار نے کہا ہے کہ عمران خان شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کو پتھر نہ ماریں، عمران خان کا سیاسی مخالفین کے بارے میں جو رویہ ہے اس پر انہیں یاد کرنا چاہیے کہ وہ جنرل مشرف کے بارے میں کیا کچھ کہتے رہے۔ چودھری نثار نے کہا کہ تحریک انصاف ایک ایسی پارٹی ہے جس کا کوئی منشور ہے اور نہ ہی اس کے لیڈر کا کوئی ویژن ہے کہ جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی یوٹرن لینے والوں سیاست دانوں کا سروے کیا جائے تو عمران خان سرفہرست ہونگے۔ اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو جنرل پاشا نے بلکل اسی طرح کھڑا کیا جس طرح جنرل محمود نے ق لیگ کو بنایا تھا۔

چودھری نثار کا کہنا تھا کہ ن لیگ نگران حکومت کے حوالے سے کوئی خفیہ ڈیل نہیں کررہی، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی طرح نگران حکومت پر بھی کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے معاملے پر پارلیمنٹ سے باہر اپوزیشن جماعتوں سے بھی بات چیت کریں گے۔ انہون نے کہا کہ عمران خان نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے مک مکا کیا ہے، اس الزام کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں اور یاد دلاتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر انہوں نے تحریک انصاف کو بھی اعتماد میں لیا تھا مگر عمران خان بھول گئے۔ چودھری نثار نے کہا کہ عمران خان میں اپنے بیانات کی پاسداری کی جرات ہونی چاہیے اور ان کو اپنے مستقبل کے رویے پر بھی نظرثانی کرنی چاہیے۔

خبر کا کوڈ : 180221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش