0
Saturday 23 Jun 2012 00:06

آصف زرداری کے فيصلے اسی طرح قبول کيے تو اقدار کا خاتمہ ہو جائے گا، چودھری نثار

آصف زرداری کے فيصلے اسی طرح قبول کيے تو اقدار کا خاتمہ ہو جائے گا، چودھری نثار
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی ميں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے راجہ پرويزاشرف کو وزيراعظم بنانا صدر زرداری کا قوم سے انتقام ہے، وزيراعظم کے عہدے کا مرتبہ آصف زرداری نے خاک ميں ملا ديا۔ وزيراعظم کے منتخب ہونے کے فوراً بعد قومی اسمبلی کے باہر ميڈيا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ايوان ميں جمہوری عمل کو شديد دھچکا لگا، اسی طرح آصف زرداری کے فيصلے قبول کيے تو اقدار کا خاتمہ ہو جائے گا، صدر کا قوم سے انتقام ہے، ہر پاکستانی کا سرشرم سے جھک گيا۔ آصف زرداری جس طرح ايوان کو استعمال کر رہے ہيں، اس سے کچھ باقی نہيں بچا، راجہ پرويز اشرف کو قوم پر مسلط کيا گيا ہے۔ 

قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے کہا کہ راجہ پرویزاشرف کا وزیراعظم بننا قوم کیلئے بدقسمتی ہے۔ انہوں نے کہا جس طرح پارلیمنٹ کو چلایا گیا بہت بڑا بدنما داغ ہے، باوقار عہدے کیلئے ایسے شخص کو منتخب کیا گیا جو بدترین کیس میں ملوث ہیں۔ چودھر ی نثار نے کہا سارا بوجھ عدالتوں، میڈیا پر نہیں ڈالنا چاہتے اور نہ ہی ہم جیتنے کی پوزیشن میں تھے، ایوان میں کردار ادا کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 173376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش