0
Thursday 19 Jul 2012 16:14

علامہ اسد اقبال زیدی شیعہ علماء کونسل خیرپور کے صدر منتخب

علامہ اسد اقبال زیدی شیعہ علماء کونسل خیرپور کے صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ علامہ سید اسد اقبال زیدی کو شیعہ علماء کونسل ضلع خیرپور کا صدر منتخب کرلیا گیا، شیعہ علماء کونسل ضلع خیرپور میرس کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے تنظیمی رہنمائوں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اکثریت آراء سے علامہ سید اسد اقبال زیدی کو ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر نو منتخب ضلعی صدر علامہ اسد اقبال زیدی کا کہنا تھا کہ ضلع خیرپور پیروان مکتب اہل بیت اطہار علیہم السلام کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، اہل تشیع کی اکثریت قومی دھارے میں شیعہ علماء کونسل سے وابستہ ہے اور یہاں کے تمام اہل تشیع قائد ملت جعفریہ سے خاص عقیدت و محبت رکھتے ہیں، جس کا واضح ثبوت پچھلے دنوں ہونے والی لبیک یاحسین (ع) کانفرنس ہے، جس میں اہل تشیع دفعہ 144 کے باوجود تمام تر مشکلات کو برداشت کرتے ہوئے اپنے محبوب قائد کی آواز سننے کے لئے بے تابی سے شریک ہوئے۔ 

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں تنظیم موجود ہے، تاہم اسے بہتر انداز میں منظم کرنے کی ضرورت ہے، اس لئے دوبارہ تنظیم سازی کی جائے گی۔ ضلع بھر میں باصلاحیت اور فعال کارکن موجود ہیں، آئین اور دستور کی روشنی میں باصلاحیت افراد کو ذمہ داریاں دی جائیں گی، تاکہ پورے ضلع کو منظم کیا جا سکے کہ جب بھی قائد ملت کا اشارہ ہو خیرپور کے اہل تشیع ہراول دستے کے طور پر پیش پیش ہوں۔
خبر کا کوڈ : 180428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش