0
Wednesday 25 Jul 2012 12:21

کشمیر اور برما سمیت مسلمانوں پر مظالم عالمی دہشت گردی کی کڑی ہیں، غلام صادق

کشمیر اور برما سمیت مسلمانوں پر مظالم عالمی دہشت گردی کی کڑی ہیں، غلام صادق
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر سردار غلام صادق خان نے برما کی حکومت اور دہشت گرد قبائل کی جانب سے نہتے مسلمانوں کے قتل عام، جائیدادیں چھینے اور بدترین مظالم پر اسلامی ممالک کی خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت پاکستان برم حکومت کے دوغلے قوانین کی مذمت کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے میں آواز بلند کرے۔ کشمیر اور برما سمیت مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ عالمی دہشت گردی کی کڑی ہے اگر حالات اسی طرح رہے تو اقوام متحدہ کا ادارہ اپنی افادیت کھو بیٹھے گا۔ اقوام متحدہ کا ادارہ سفید ہاتھی بنا بیٹھا ہے۔ نصف صدی گزرنے کے باوجود کشمیر پر رائے شماری نہ کروانا سنگین جرم ہے جس سے ظالم کے ہاتھ مضبوط کیے جا رہے ہیں۔ مسلمانوں کے خلاف عالمی دہشت گردی کی جا رہی ہے، جس کی پشت پناہی امریکہ، بھارت، اسرائیل سمیت مغربی طاقتیں کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مظالم کے خلاف جہادی قوتوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا جہاں ظلم ہوگا، مسلمانوں کو آواز اٹھانی پڑے گی۔ امریکہ اور اس کے اتحادی پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔ ان حالات کا تقاضا ہے کہ ملک کو استحکام دیا جائے، اندرونی اور بیرونی مداخلت کاروں سے ملک کو بچانے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 181941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش