0
Sunday 10 Jan 2010 14:16

القاعدہ نے پاکستان کے بعد یمن میں پناہ لے لی،تاہم یمن تاحال دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے لیے اہم مقام نہیں،ڈیوڈ پیٹریاس

القاعدہ نے پاکستان کے بعد یمن میں پناہ لے لی،تاہم یمن تاحال دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے لیے اہم مقام نہیں،ڈیوڈ پیٹریاس
واشنگٹن:امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ امریکا یمن میں فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا،تاہم یمن کو سیکیورٹی کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے مزید فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں دباو کے بعد القاعدہ نے یمن میں پناہ لے رکھی ہے تاہم یمن تاحال دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کے لیے اہم مقام نہیں اور ابھی ساری توجہ کا مرکز پاک افغان بارڈر ہے جو امریکا کے لیے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یمن میں سیکیورٹی کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے امداد میں دگنا اضافہ کیا جائے گا اور اسے 150 ملین ڈالر امداد دی جائے گی۔

خبر کا کوڈ : 18317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش