0
Sunday 5 Aug 2012 23:29

پاک، بھارت سرحد پر خفیہ سرنگ کی دریافت حساس معاملہ ہے، بھارتی وزیر دفاع

پاک، بھارت سرحد پر خفیہ سرنگ کی دریافت حساس معاملہ ہے، بھارتی وزیر دفاع
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں پاک، بھارت سرحد پر خفیہ سرنگ کی دریافت کو حساس معاملہ قرار دیتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے خبردار کیا ہے کہ بھارت نے اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے، واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سانبہ سیکٹر میں ہند، پاک سرحد پر دریافت کی گئی خفیہ سرنگ کی کھدائی کے دوران سرنگ کی مزید لمبائی پائی گئی ہے اور یہ سرنگ بھارتی علاقہ میں کافی اندر تک بنائی گئی ہے لیکن ابھی تک اس کے سرے کا نہیں مل سکا، ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اے کے انٹونی نے کہا کہ سانبہ سیکٹر میں پاک، بھارت سرحد پر خفیہ ٹنل کی دریافت معمولی واقعہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔
 
بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے کہا کہ ایک ٹنل دریافت کی گئی ہے اور ہم نے اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے، انٹونی نے کہا کہ میں اس معاملے پر مزید کچھ نہیں چاہتا کیونکہ سرحدی علاقوں کا عام معائنہ جاری ہے، یاد رہے کہ بھارتی سیکورٹی فورسز نے 27 جولائی کو سانبہ سیکٹر کے چھچوال علاقہ میں ایک خفیہ سرنگ کا کھوج لگایا تھا، جو پاکستان سے شروع ہو کر بھارتی علاقہ تک پہنچتی ہے، ابتدائی طور پر سرنگ کی لمبائی 400 سے 500 میٹر بتائی گئی اور اس کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے کیلئے سرنگ کی کھدائی کا کام شروع کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 185023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش