0
Wednesday 20 Jan 2010 15:40

شمالی وزیرستان میں ایک اور ڈرون حملہ،6 شدت پسند ہلاک،جنوبی وزیرستان اور سوات میں جھڑپیں،16 شدت پسند ہلاک،2 اہکار جاں بحق

شمالی وزیرستان میں ایک اور ڈرون حملہ،6 شدت پسند ہلاک،جنوبی وزیرستان اور سوات میں جھڑپیں،16 شدت پسند ہلاک،2 اہکار جاں بحق
میرانشاہ،راولپنڈی:شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ایک اور امریکی ڈرون حملے میں غیر ملکیوں سمیت 6 شدت پسند ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔جنوبی وزیرستان اور سوات میں جھڑپوں کے دوران 16شدت پسند مارے گئے،بارودی سرنگیں پھٹنے سے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے،قبائلی علاقوں میں آپریشن میں غفلت اور عسکریت پسندوں سے مبینہ تعلقات پر 40 خاصہ داروں کو معطل کر کے تنخواہیں روک لی گئی۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز امریکی جاسوس طیاروں نے میرانشاہ سے 35کلو میٹر کے فاصلے پر واقعہ دیگان نامی گاﺅں میں ایک مکان پر دو میزائل فائر کئے جن میں سے ایک میزائل مکان پر گرا جبکہ دوسرے نے مکان کے احاطے میں کھڑی گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے مکان اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ گھر ایک مقامی شدت پسند کی ملکیت تھا اور مرنے والوں میں شدت پسند شامل ہیں۔
ادھر شکوئی میں گذشتہ ہفتے ہونے والے امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں طالبان کے پانچ اہم کمانڈر مارے گئے۔جن میں طالبان کمانڈر شاہد اللہ،حافظ نظام الدین سٹوری خیل،خوارے اور محتاج بھی شامل تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے رزمک سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے کنٹرسر میں سرچ آپریشن کیا جہاں دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں 10 شدت پسند مارے گئے جبکہ 5 کو گرفتار کر لیا گیا۔جنڈولہ سیکٹر میں جناتہ کے قریب ادین سر میں سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دو جوان جاں بحق ہو گئے۔سیکٹر میں فورسز نے ٹپ سر میں سرچ آپریشن کر کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی کھیپ برآمد کر لی۔سوات میں فورسز نے آپریشن کے دوران 6 شدت پسند جاں بحق بھی کر دئیے جبکہ ایک کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ سمیت گرفتار کر لیا۔زرہ خیلہ میں چار مشتبہ دہشت گردوں نے رضا کارانہ طور پر ہتھیار ڈال دیئے۔کرم ایجنسی میں بم نصب کرتے وقت پھٹ جانے سے ایک شدت پسند ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔مہمند ایجنسی کے سرحدی دیہات لحکر کلی میں واقع ٹی فورسز اور بائیزئی امن کمیٹی کی چیک پوسٹ پر طالبان نے حملہ کر کے ایک رضاکار کو جاں بحق جبکہ دو کو زخمی کر دیا، فورسز اور امن کمیٹی کی مشترکہ جوابی کارروائی میں اہم کمانڈر حماد سمیت 5 طالبان ہلاک ہو گئے۔ مہمند ایجنسی فورسز نے میرپور کشمیر سے تعلق رکھنے والی مشتبہ خاتون وزیر بی بی کو گرفتار کر لیا۔ادھر معطل ہونے والے خاصہ داروں کا تعلق جنوبی،شمالی،اورکزئی اور باجوڑ ایجنسی سے ہے۔ کرم ایجنسی کے سرحدی علاقہ بغدی میں جنگل کے تنازعہ پر مینگل قبائل نے طوری قبائل کے 9 افراد کو اغوا جبکہ چار زخمی کر دئیے۔
خبر کا کوڈ : 18949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش