0
Friday 31 Aug 2012 01:48

چکوال، 2 دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد

چکوال، 2 دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد
اسلام ٹائمز۔ چکوال کے قریب سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق چکوال کے قریب سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں دہشت گردوں سے ایک خود کش جیکٹ، 2 دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خیبر پختونخوا سے چکوال پہنچے تھے اور تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے، ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان افغانی ہیں اور دینہ کے ایک مدرسے میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 191467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش