0
Wednesday 5 Sep 2012 21:18

جمعیت علماء پاکستان 7 ستمبر کو ’’یوم ختم نبوت‘‘ کے طور پر منائے گی

جمعیت علماء پاکستان 7 ستمبر کو ’’یوم ختم نبوت‘‘ کے طور پر منائے گی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان 7 ستمبر کو ملک بھر میں ’’یوم ختم نبوت‘‘ کے طور پر منائے گی اس دن ملک بھر میں آئمہ و خطباء خطبات جمعتہ المبارک میں مسئلہ ختم نبوت اور اس کے حل کے لئے جدوجہد کرنے والے قائدین علامہ سید خلیل احمد قادری، علامہ شاہ احمد نورانی، فاتح تختہ دار مولانا عبدالستار خان نیازی سمیت دیگر قائدین و شہداء کو خراج تحسین پیش کریں۔ اس سلسلہ میں لاہور میں7 ستمبر کو ختم نبوت ریلی کا اہتمام کیا جائے گا۔

لاہور میں اس حوالے سے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے قاری زوار بہادر نے کہا کہ لاہور سمیت پورے ملک میں یوم ختم نبوت کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے خصوصی انتظامی ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں اور علماء کی ڈیوٹی بھی لگا دی گئی ہے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ کی عقیدہ ختم نبوت کے لئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں اور آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ نئی نسل کو عقیدہ ختم نبوت اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں سے آگاہی دی جائے۔

ختم نبوت ریلی لاہور کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی جوہر ٹاؤن جامع مسجد کنزالایمان میں منعقد ہونے والی عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں شریک ہو گی، اسی روز سیالکوٹ میں ختم نبوت کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس، لاہور میں 9 ستمبر بروز اتوار کوایوان اقبال میں فدایان ختم نبوت کے زیر اہتمام عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس ہو گی جس میں فردوس مارکیٹ گلبرگ سے ایک عظیم الشان کاروان ختم نبوت اس کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ ان اجتماعات سے جے یو پی کے مرکزی و صوبائی قائدین کے علاوہ دیگر مذہبی اور سیاسی رہنما خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 193074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش