0
Thursday 6 Sep 2012 13:36

غریب عوام کو اشرافیہ کے برابر لانے کیلئے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، احسان الدین قریشی

غریب عوام کو اشرافیہ کے برابر لانے کیلئے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، احسان الدین قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود، روزگار، تعلیم، صحت اور ہمہ قسم کے سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام  وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عملی اقدامات کر رہی ہے، غریب عوام کو زندگی کے ہر شعبہ میں آ گے بڑ ھنے کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں اور عوامی خدمت کے ایجنڈ ے پر عمل پیرا ہو کر ہی عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 27 ملتان میں مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، اس موقع پر جنرل سیکرٹر ی پی پی 197 محمد قصور بھٹی، زاہد بشیر قریشی، جا وید اقبال خان، محمد شفیق کے علاوہ دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
 
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکو مت عوام کے بہتر مستقبل کیلئے میرٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور سفارش کلچر کا خاتمہ کر کے ملک ترقی کر سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے تمام وسائل کا رخ غریب عوام کی طرف موڑ دیا ہے جبکہ ماضی میں ان کو وسائل سے محروم رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو اشرافیہ کے برابر لانے کیلئے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں اور اسی پا لیسی پر عمل پیرا ہو کر ہی ملک سے غربت کا خا تمہ کیا جاسکتا ہے، انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے 4 سالہ دور حکومت میں عوام کو بہتر روزگار، تعلیم اور علاج و معالجہ کیلئے بہتر اقداما ت کئے گئے جن کی ماضی میں کئی بھی مثال نہیں ملتی۔
خبر کا کوڈ : 193138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش