0
Friday 7 Sep 2012 12:23

امریکا نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا، نیویارک ٹائمز

امریکا نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا، نیویارک ٹائمز
اسلام ٹائمز۔ امریکی حکومت نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے محکمہ خارجہ اور فوجی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کا اعلان آج متوقع ہے۔ اس کا مقصد حقانی نیٹ ورک کی مالی امداد بند کرانا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بھی دباؤ ڈالا جائے گا کہ وہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لائے۔

یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے بعد امریکی سینیٹ میں بھی حقانی نیٹ ورک سے متعلق بل منظور کر لیا گیا تھا۔ بل میں حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد قرار دینے یا نہ دینے کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے تیس دن میں جواب طلب کیا گیا، امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن کے جواب کے بعد حتمی منظوری کے لئے بل امریکی صدر براک اوباما کو بھیج دیا جائے گا جبکہ امریکی ایوان نمائندگان میں یہ بل اٹھارہ جولائی کو پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق سینیٹ میں پیش کیے جانے والے بل میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ بتائیں کہ حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد کیوں قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ہیلری کلنٹن کو جواب کے لیے تیس دن کی مہلت دی گئی، اور اب نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس فیصلے کا اعلان آج متوقع ہے۔  
خبر کا کوڈ : 193397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش