0
Friday 7 Sep 2012 18:12

پنجاب میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کا ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کا ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے اعتراف کیا ہے کہ پنجاب میں ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے کوئی ڈیٹا مرتب نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے پنجاب میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کا ڈیٹا بھی مرتب کیا جائے گا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ایم کیو ایم کے رکن وسیم اختر نے اعتراض کیا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ اور بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کا ڈیٹا کا ذکر ہے تو مگر اس میں پنجاب میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کا کوئی ذکر نہیں جہاں جج، پولیس اور کرسچن کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے جس پر وزیر مملکت برائے داخلہ امتیاز صفدر وڑائچ نے اعتراف کیا کہ پنجاب میں بھی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہو رہے ہیں اور اس کا ڈیٹا بھی مرتب ہونا چاہیے اور اس حوالے سے وہ وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 193466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش