0
Tuesday 18 Sep 2012 14:24

ملتان، اسلام مخالف فلم کیخلاف احتجاجی مظاہرے جاری

ملتان، اسلام مخالف فلم کیخلاف احتجاجی مظاہرے جاری
اسلام ٹائمز۔ گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں سیاسی جماعتوں، مذہبی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا، ملتان میں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، انجمن تاجران، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت (ص)، جماعت اسلامی، مسلم لیگ ن، انصاف فاونڈیشن، اتحاد علما کونسل، پاکستان پیٹریاٹ فورم کے تحت چوک کچہری، ینگ ڈاکٹرز نے نشتر اسپتال کے مین گیٹ، سول سوسائٹی کے افراد نے چونگی نمبر 9 اور مسلم لیگ نون یوتھ ونگ کی جانب سے ملتان کے چوک نواں شہر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
 
شرکا نے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے واقعات رکوانے کے لئے حکومتی سطح پر کوششیں کی جائیں۔ جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں خانیوال، کبیروالا، مظفر گڑھ، وہاڑی، بہاولپور، رحیم یار خان، لیہ، راجن پور اور میلسی میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور امریکی و اسرائیلی جھنڈے بھی نذرآتش کیے گئے، اس موقع پر مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے پاکستانی حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ غیرت ایمانی کا ثبوت دیتے ہوئے شیطان بزرگ امریکہ کے خلاف جہاد کا اعلان کریں۔
خبر کا کوڈ : 195778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش