0
Tuesday 18 Sep 2012 19:08

زائرین کی بس پر مستونگ کے قریب خودکش حملہ، 5 زائر شہید، متعدد زخمی

زائرین کی بس پر مستونگ کے قریب خودکش حملہ، 5 زائر شہید، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ تفتان بارڈر سے کوئٹہ واپس آنے والی زائرین کی بس پر نامعلوم افرادکی جانب سے حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجہ میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دہشت گردوں نے مستونگ کے قریب زائرین کی بس سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی۔ حملے کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ حملے کے بعد گاڑی کے ٹکڑے دور دور جا گرے اور گاڑی الٹ گئی، جس کی وجہ سے کافی تعداد میں افراد گاڑی میں پھنس کر رہ گئے۔ حملے کی جگہ پر مقامی علاقے کے افراد کی کثیر تعداد پہنچ گی ہے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق کوئٹہ تفتان روڈ پر زائرین کی بس پر خودکش حملے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، طبی سہولیات بروقت نہ ملنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ میڈیا نیوز کے مطابق زائرین سے بھری بس کوئٹہ تفتان روڈ سے سکیورٹی کے بغیر گزر رہی تھی کہ اس میں اچانک دھماکہ ہوگیا، جس سے بس میں آگ لگ گئی۔ مسافروں نے جلتی بس کی کھڑکیوں سے نکلنے کی کوشش کی۔ دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
 
لیویز ذرائع کے مطابق بس میں 30 سے 40 مسافر سوار تھے۔ دھماکے سے لیویز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، جس سے 3 اہلکاروں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ اندوہناک واقعہ کوئٹہ سے 20 کلومیٹر دور تفتان روڈ پر پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز کی بھاری نفری ایمبیولینسز اور امدادی کارکن جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئے اور خودکش حملے میں زخمی مسافروں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد کے لئے پہنچا دیا گیا۔ دھماکے کی شدت کے باعث جاں بحق ہونیوالے افراد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق بس کو خودکش حملے میں تباہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 196541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش