0
Thursday 27 Sep 2012 21:25

لاہور میں بلیک واٹر کے 1200 ایجنٹو ں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاؤن شروع

لاہور میں بلیک واٹر کے 1200 ایجنٹو ں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاؤن شروع
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں بدنام زمانہ امریکی دہشت گرد تنظیم بلیک واٹر کے 1200 ایجنٹوں کی تلاش کے لئے کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔ ملک کے دو بڑے حساس اداروں نے ملک بھر کی سپیشل برانچ اور اینٹی ٹیررازم سکواڈ کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں بلیک واٹر کے 1200، کراچی میں 700، کوئٹہ میں 1000 اور ان کے رابطہ کاروں کی تعداد بھی ہزاروں میں بتائی گئی ہے جس کے بعد ملک کے دو بڑے حساس اداروں نے لاہور سمیت ملک بھر سے بلیک واٹر کے ایجنٹو ں اور رابطہ کاروں کی گرفتاری کے لئے خصوصی سیل تشکیل دیدیئے ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بلیک واٹر کے ایجنٹوں اور ان کے رابطہ کاروں کے خلاف خفیہ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں بلیک واٹر کے ایجنٹوں کی ملک میں موجودگی کا انکشاف 21 ستمبر کو گستاخانہ فلم کے خلاف پرامن احتجاج کو شورش زدہ بنانے کے لئے نقاب پوشوں کی شرکت کے بعد حساس اداروں نے ان نقاب پوشوں کی ویڈیو فوٹیج اپنے قبضے میں لے لی ہے۔

حساس ادارے نے محکمہ داخلہ کو یہ تفصیلات بھی بتائی ہیں کہ لاہور کے علاقوں سمن آباد، ملتان روڈ، گلبرگ اور ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کے علاقوں میں بلیک واٹر کے 1200 سے زائد ایجنٹ اور ان کے رابطہ کار روپوش ہیں۔ خفیہ ذرائع کے مطابق پشاور میں بلیک واٹر کے 1100 سے زائد ایجنٹ اور 600 سے زائد رابطہ کاروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی اطلاعات ملی ہیں کہ لاہور، کراچی، پشاور اس وقت بلیک واٹر کے نشانہ پر ہیں اور بلیک واٹر یہاں کسی بھی وقت کوئی کارروائی کر سکتی ہے۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ کیمروں کی مدد سے بنائی جانے والی ویڈیو فوٹیج اور ٹی وی چینلز کی ریکارڈ پر حساس ادارے تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ حساس اداروں کو ایسے شواہد ملے ہیں کہ بلیک واٹر کے ایجنٹ حساس شہروں میں کسی بڑی دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں اور کسی بھی وقت اہم عمارت، سیاسی یا مذہبی شخصیت یا کسی دربار کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل تشیع کی عبادت گاہیں خصوصی طور پر نشانہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 199098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش