0
Tuesday 9 Feb 2010 13:43

حماس کا نمائندہ جلد ہی مغربی کنارے کا دورہ کریگا

حماس کا نمائندہ جلد ہی مغربی کنارے کا دورہ کریگا
اسلام ٹائمز۔ غزہ سے اسلام ٹائمز کے نمائندے نے حماس کے نزدیکی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ فتح کے مرکزی رہنما نبیل شعث کی غزہ آمد کے بعد اب حماس کی جانب سے بھی ایک وفد کے مغربی کنارے اور دریائے اردن کا دورہ کئے جانے کی توقع ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ دورہ دو فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کو ایکدوسرے کے قریب لانے کی غرض سے انجام دیا جا رہا ہے جبکہ یہ دورہ دونوں مزاحمتی تحریکوں کے درمیان موجود اختلافات کے حل کیلئے ایک عملی قدم بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ فلسطین کے قانونی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے نبیل اشعث کے ساتھ اپنی ملاقات کو مثبت قرار دیا اور اختلافات کے مکمل حل ہونے تک گفتگو کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 19966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش