0
Saturday 6 Oct 2012 10:55

طالبان سے نہیں سیاستدانوں سے خطرہ، کچھ ہوا تو ذمہ دار صدر، انکے اتحادی اور مولانا جیسے لوگ ہونگے، عمران خان

طالبان سے نہیں سیاستدانوں سے خطرہ، کچھ ہوا تو ذمہ دار صدر، انکے اتحادی اور مولانا جیسے لوگ ہونگے، عمران خان

اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے طالبان کے حملوں نہیں، سیاستدانوں سے خطرہ ہے۔ مولانا فضل الرحمن جیسے منافق لوگ زہر پھیلا رہے ہیں کہ یہود و نصارٰی آ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں وزیر ستان کی طرف امن مارچ کے لیے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم امن کا پیغام لے کر جا رہے ہیں اور حکومت کو اس میں رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈرون حملوں پر حکومت کی دہری پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے امن مارچ کو طالبان کے حملوں کا خطرہ نہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا امن مارچ وزیرستان روانہ ہو گیا ہے۔ امن مارچ میں سینکڑوں گاڑیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پشاور، لاہور اور دیگر شہروں سے بھی ریلیاں آج صبح سے روانہ ہونا شروع ہوگئیں، جلوس کی حفاظت کے لیے جانثاران عمران خان فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مارچ امن مارچ ہے، کسی سے لڑنے نہیں جا رہے، اس لئے اس مارچ سے سب کو فائدہ اٹھانا چاہیئے، اگر ہمیں روکا گیا تو رک جائیں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ پہلے کہا گیا طالبان کا حامی ہوں، اب کہہ رہے ہیں مغرب کا حامی ہوں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے خلاف بدگمانی پھیلانے میں فضل الرحمان کا بڑا ہاتھ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ فضل الرحمان لوگوں کو کہہ رہے ہیں یہود اور نصاریٰ آرہے ہیں، حالانکہ میرے ساتھ امن کا پرچار کرنے والے لوگ ہیں، فضل الرحمان ہماری مقبولیت سے گھبرا کر مارچ کیخلاف باتیں کر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے امن مارچ کو طالبان کے حملوں کا خطرہ نہیں، ہمارے ساتھ کچھ ہوا تو ذمے دار صدر، انکے اتحادی اور مولانا جیسے لوگ ہونگے، ہمیں سکیورٹی وزیرستان کے لوگ فراہم کریں گے۔

خبر کا کوڈ : 201229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش