0
Sunday 7 Oct 2012 19:28

روشن علی شیخ کا تبادلہ، ہاشم رضا زیدی نئے کمشنر کراچی تعینات

روشن علی شیخ کا تبادلہ، ہاشم رضا زیدی نئے کمشنر کراچی تعینات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور تجارتی مرکز کراچی کے کمشنر روشن شیخ کا تبادلہ کردیا گیا، ہاشم رضا زیدی نئے کمشنر کراچی ہوں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ راجہ محمد عباس کے مطابق ہاشم رضا زیدی کو کمشنر کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی روشن شیخ نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے، ہاشم رضا زیدی نئے کمشنر کراچی ہوں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ راجہ محمد عباس کے مطابق تبادلہ معمول کا حصہ ہے، روشن علی شیخ نے کمشنر کراچی کے فرائض 2سال تک انجام دیئے۔

واضح رہے کہ روشن علی شیخ کے تبادلہ کو فیصلہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب بلدیاتی نظام کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو قانون کی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بعض ذرائع اس تبادلہ کو ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان بلدیاتی نظام پر ہونے والے مذاکرات کے نتائج کے ثمرات قرار دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 201676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش