0
Wednesday 10 Oct 2012 04:07

ملالہ یوسف زئی پر حملہ، دہشت گرد ملک کے مستقبل کو تاریک کرنا چاہتے ہیں، اے پی ایم ایس او

ملالہ یوسف زئی پر حملہ، دہشت گرد ملک کے مستقبل کو تاریک کرنا چاہتے ہیں، اے پی ایم ایس او
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین عبدالوہاب و اراکین مرکزی کابینہ نے سوات سے تعلق رکھنے والی ایوارڈ یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں اراکین مرکزی کابینہ نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں تعلیم اور امن کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے اور ملک کے نوجوان طبقے کے لئے ایک مثال اور وطن عزیز کے لئے فخر کا باعث ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ کرنے والے ان کے اقدامات سے خوفزدہ ہیں اور ایسے عناصر ملک کے امن کو خراب کرکے پاکستان کے روشن مستقبل کو تاریکیوں میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔

مرکزی کابینہ نے صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف و دیگر حکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملالہ یوسف زئی پرہونے والے اس حملے کا فی الفور نوٹس لیں اور ملک کے امن اور پاکستان کے مستقبل کو نقصان پہنچانے کے اس گھناؤنے اقدام میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر انھیں کیفر کردار تک پہنچائیں۔ مرکزی کابینہ نے دعا کی کہ اللہ رب العزت معصوم ملالہ کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 202372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش