0
Wednesday 25 Mar 2009 12:50

آئندہ اسرائیلی وزیر خارجہ کے مصر سے غیر اعلانیہ رابطے

آئندہ اسرائیلی وزیر خارجہ کے مصر سے غیر اعلانیہ رابطے
مستقبل قریب کے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ متوقع حکومت کے وزیر خارجہ افیغدور لیبرمین مصر اور اسرائیل کے درمیان مضبوط تعلقات کو قائم رکھنے کے لئے مصری حکومت سے رابطے میں ہیں۔ مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق لیبرمین مصری حکام سے غیر اعلانیہ بات چیت کررہے ہیں جس کا مقصد مصری صدر سے تعلقات کو مضبوط بنانا اور لیبرمین کے مصر مخالف بیانات کی وجہ سے پیدا شدہ کشیدگی کو ختم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ لیبرمین مصر مخالف بیانات دیتے رہے ہیں جس سے مصری حکام انہیں ناپسند کرتے ہیں ۔ اب متوقع نئی حکومت میں ان کا وزارت خارجہ کا منصب مصر اور اسرائیل کے درمیان تعلقات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اسی خطرے کے پیش نظر لیبرمین نے وزارت کا قلمدان سنبھالنے سے قبل مصری حکام سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔



خبر کا کوڈ : 2029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش