0
Tuesday 23 Oct 2012 00:41

پنجاب یوتھ فیسٹیول میں عالمی ریکارڈز کی بارش

پنجاب یوتھ فیسٹیول میں عالمی ریکارڈز کی بارش
اسلام ٹائمز۔ زندہ دلان لاہور نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے کئی ریکارڈز پاکستان کے نام کر دیئے، پنجاب یوتھ فیسٹیول میں عالمی ریکارڈز کی بارش، آج دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بھی بنایا گیا جبکہ انیس سو چھتیس طلبہ نے شاہی قلعے کا موزائیک بنا کر بھی عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول نے پاکستان کا نام روشن اور پرچم بلند کر دیا، پاکستان نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کاریکارڈ بھی قائم کردیا، سبز ہلالی پرچم بنانے میں چوبیس ہزار دو سو طلبہ نے حصہ لیا، طلباء نے دس منٹ تک پلے کارڈز اٹھائے رکھے، سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا سرٹیفیکٹ گنیزبک آفیشل سے حمزہ شہباز نے وصول کیا۔ 

اس سے پہلے انیس سو چھتیس طلبہ نے شاہی قلعے کا موزائیک بنا کر سے سے بڑی انسانی تصویر بنانے کا اعزاز بھی پاکستان کے نام کیا، یاد رہے کہ اس سے پہلے ساؤتھ کیرولینا میں دوہزار گیارہ میں چودہ سو اٹھاون افراد نے سب سے بڑی تصویر بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا، ایک روز پہلے ایکسپو سنٹر لاہور میں گنیز ٹیم کے سامنے بارہ کیٹیگریز میں انفرادی ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جس میں سے آٹھ میں کامیابی حاصل ہوئی تھی جبکہ دو روز پہلے بیالیس ہزار آٹھ سو تیرہ افراد نے بیک زبان قومی ترانہ پڑھ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ نوجوانوں نے چند دنوں میں اتنے عالمی ریکارڈ قائم کرکے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کی اصل پہچان یہ نوجوان ہیں، جو صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں۔
خبر کا کوڈ : 205788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش