0
Sunday 4 Nov 2012 23:44

بھارتی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے، سابق آرمی چیف

بھارتی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے، سابق آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے سماجی کارکن انا ہزارے کی نئی بریگیڈ کی کمان اپنے ہاتھ میں لے لی ہے، انہوں نے کسانوں کے مسائل کے حوالے سے بھارتی حکومت کے خلاف 5 دسمبر کو پارلیمنٹ کا گھیراو کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کے اس قدم کو انا ہزارے کی بدعنوانی مخالف اور عوام کے مسائل سے متعلق مہم کو ایک نئی جہت دینے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق حکومت نے گنے کی کم از کم امدادی قیمت کا ابھی اعلان نہیں کیا، جس کی وجہ سے کسانوں کو گنا لاگت سے کم قیمت پر فروخت کرنا پڑ رہا ہے، کسانوں کو نقصان ہو رہا ہے، اس لئے جنرل سنگھ کسانوں کے مسائل سے حکومت کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں، تاہم انہوں نے اس مسئلہ پر حکومت کی توجہ دلانے کے لئے بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو پہلے بھی خط لکھا تھا، انہوں نے ملک میں غریبوں اور مزدوروں کے خراب ہوتے حالات اور کسانوں کی قابل رحم حالت کو اجاگر کرتے ہوئے لوگوں سے صحیح رہنماوں کو منتخب کرنے کی اپیل کی تاکہ جمہوریت مضبوط ہو سکے، اس سے قبل وہ ممبئی میں انا ہزارے کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ کو بھنگ کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 209119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش