اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے رانا ثناء اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ نون پنجاب کا جمعہ کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف چین میں موجود ہیں۔ مسلم لیگ نون پنجاب کے تنظیمی امور اور نواز شریف کی صدارت کے حوالے سے معاملات زیرغور لائے جائیں گے۔ نون لیگ کے پارٹی معاملات میں وفاقی اور پنجاب کابینہ میں ممکنہ توسیع بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نوازشریف نے رانا ثناء اللہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو عوامی سطح پر دوبارہ متحرک کیا جائے۔ نوازشریف نے پنجاب میں تنظیمی عہدوں اور حکومتی عہدوں کی رپورٹ بھی لینے کی ہدایت کی۔