0
Tuesday 6 Nov 2012 00:25

نئے امریکی سفیر کی حنا ربانی کھر سے ملاقات

نئے امریکی سفیر کی حنا ربانی کھر سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے دفترخارجہ میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے رچرڈ اولسن کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے آئندہ ماہ پاک امریکا ورکنگ گروپ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔ آئندہ ماہ معیشیت، توانائی، دفاع اور پانی پر آئندہ ماہ پاک امریکہ ورکنگ مذاکرات ہونگے۔ 

نئے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے وزیرخارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون اور خطے میں سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رچرڈ اولسن سے بات چیت میں وزیرخارجہ نے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان باہمی احترام اور مفاد کے تحت امریکہ سے اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی استحکام، ترقیاتی منصوبوں اور اسٹریٹجک ڈائیلاگ اور مثبت تعلقات کو جاری رکھنا چاہتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انرجی سیکٹر کی ترقی میں امریکہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، وزیر خارجہ نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر رچرڈ اولسن کو مبارک باد بھی دی۔

خبر کا کوڈ : 209447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش