0
Wednesday 7 Nov 2012 00:24

آئی ایس او پاکستان شعبہ طالبات کی مجلس عاملہ کا اجلاس 10 نومبر کو لاہور میں شروع ہوگا

آئی ایس او پاکستان شعبہ طالبات کی مجلس عاملہ کا اجلاس 10 نومبر کو لاہور میں شروع ہوگا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ طالبات کی مجلس عاملہ کا اجلاس 10 نومبر بروز ہفتہ مرکزی امام بارگاہ جعفریہ کالونی لاہور میں شروع ہو رہا ہے، جو دو دن تک جاری رہے گا۔ آئی ایس او پاکستان شعبہ طالبات کی ترجمان کے مطابق مجلس عاملہ کا اجلاس مرکزی امام بارگاہ جعفریہ کالونی لاہور میں ہو گا، جس میں ملک بھر سے اراکین عاملہ کی بھر پور تعداد شرکت کر رہی ہے۔ اجلاس عاملہ کی میزبانی آئی ایس او لاہور ڈویژن کر رہا ہے، جس کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اجلاس میں نئی میر کارواں کا انتخاب کیا جائے گا اور سالانہ پروگرام اور استحکام تنظیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

اجلاس میں جہاں آئی ایس او کے سابق مرکزی صدور کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے وہاں سینئر خواہران و برادران کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ جو شرکاء کو اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے اور اپنے تنظیمی دور میں پیش آنے والی مشکلات اور ان کے حل کے بارے میں بتائیں گے۔ عاملہ کے اس اجلاس میں جید علماء کرام کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جو مختلف موضوعات پر دروس دیں گے۔ اجلاس میں شرکت کے لئے ارکان ہفتہ کی شب لاہور پہنچنا شروع ہو جائیں گی اور اجلاس کی باقاعدہ کارروائی بروز ہفتہ بعد از نماز فجر شروع ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 209765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش