0
Saturday 17 Nov 2012 22:41

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر اسلامی ممالک کی خاموشی حیران کن ہے، مولانا سبط شبیر

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر اسلامی ممالک کی خاموشی حیران کن ہے، مولانا سبط شبیر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیروان ولایت نے فلسطین کی غزہ پٹی میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل پر نکیل کسنے کیلئے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیں اور ان حملوں کو بند کرانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں، پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی دہشت گردی کی وجہ سے فلسطینی مظلوم عوام عرصہ دراز سے تشدد اور ظلم و جبر کا نشانہ بنتے رہے ہیں، تاہم مسلمانوں کی خاموشی نے اسرائیل کے انسانیت اور مسلم مخالف عزائم میں مزید اضافہ کیا ہے، انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اتحاد و اتفاق اور ملی اخوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی لابی کے حوصلوں کو خاک میں ملائیں اور اسکو دندان شکن جواب دیں، مولانا قمی نے اقوام عالم اور مسلمانوں کی عالمی تنظیم سے بھی اپیل کی ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مظلوم فلسطینی عوام پر ہونے والے حملوں کو فوری بند کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 212541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش