0
Monday 19 Nov 2012 00:19

ملتان، پاکستان پٹریاٹ فورم کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان، پاکستان پٹریاٹ فورم کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پٹریاٹ فورم کے زیراہتمام مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی و امریکی جارحیت کیخلاف چوک نواں شہر ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت صوبائی صدر حمزہ شاہد لودھی نے کی، اس موقع پر کارکنوں نے امریکہ و اسرائیل کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور ان دونوں ممالک کے پرچم بھی نذر آتش کیے گئے، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شاہد لودھی نے کہا کہ امت مسلمہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے امریکہ، اسرائیل اور ان کے حواریوں کیخلاف متحد ہو جائے بالخصوص پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی خاطر امریکہ کے سامنے سرجھکانے والے ہوش کے ناخن لیں، امریکی ٹکروں پر پلنے والی این جی اوز خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کی بجائے فلسطینیوں کیخلاف ظلم پر اپنی آواز بلند کریں، اس موقع پر علی بوسن، ملک عامر، عون شاہ، خواجہ ارسلان، عرفان شاہ، قاری منیر اور دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 213004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش