0
Tuesday 20 Nov 2012 13:33

قاضی حسین احمد پر خودکش حملہ غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کی کارستانی ہے، جماعت اسلامی پنجاب

قاضی حسین احمد پر خودکش حملہ غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کی کارستانی ہے، جماعت اسلامی پنجاب
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر، نائب امیر چودھری عزیر لطیف، سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل رائو ظفر اقبال نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کے قافلے پر خودکش حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق امیر جماعت اسلامی اور ممتاز سیاسی رہنماء قاضی حسین پر مہمند ایجنسی میں خودکش حملہ غیر ملکی ایجنسیوں کی کارستانی اور شاخسانہ ہے۔ دفتر جماعت اسلامی ملتان سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی نااہلی عوام کے سامنے آچکی ہے، جو حکومت ملک میں امن و امان قائم نہیں کرسکتی اسے برسر اقتدار رہنے کا کوئی حق نہیں۔
 
جماعت اسلامی پنجاب کے رہنمائوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے نام پر نام نہاد امریکی جنگ میں پاکستان نے اب تک شدید نقصان اٹھایا ہے، جب تک امریکہ افغانستان سے نہیں جاتا، قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے بند نہیں ہوتے اور بلیک واٹر تنظیم کا نیٹ ورک پاکستان سے ختم نہیں ہوتا اس خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد پر حملے کی اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزاء دی جائے۔ 
خبر کا کوڈ : 213484
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش